پیرس( رضا چوہدری /نمائندہ جنگ ) فرانس میں یہودی معبد کی پارکنگ میں کاروں کو آگ لگانے اور دھماکے کے الزام چار افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے ، پولیس نے یہودی عبادت گاہ پر حملے کے الزام میں ایک مشتبہ شخص33سالہ الجزائر ی نوجوان کو پولیس مقابلہ کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔پولیس ذرائع کے مطابق گذشتہ روز عبادت گاہ کے نیچے کار پارک میں دو کاروں کو آگ لگانے والے 33سالہ نوجوان جسکا تعلق الجزائر سے بتایا جارہا اس مشتبہ شخص پولیس کے ساتھ مقابلے کے بعد کو لا گرینڈ موٹے کے قریبی ساحلی تفریحی مقام میں عبادت گاہ پر حملے کے چند گھنٹے بعد ہفتے کی رات جنوبی شہر نیمز سے حراست میں لیا گیا، اس حملے میں ایک پولیس افسر زخمی ہوگیا تھا۔