کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پیرس اولمپکس گیمز میں حصہ لینے والے پاکستانی دستے کے چیف ڈی مشن محمد شفیق نے اپنی رپورٹ پی او اے کو پیش کردی، جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اولمپکس میں صرف ارشد ندیم سے میڈل کی امید کے ساتھ پیرس گئے تھے ، دیگر کھیلوں میں کوئی بڑی توقعات نہیں تھی،اولمپکس، ایشین گیمز اور دیگر عالمی مقابلوں میں اچھے نتائج کیلئےمثبت حکمت عملی بنانا ہوگی۔