کراچی(این این آئی) کراچی میں بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات نے نئی پیشگوئی کردی ہے ۔
نئے مون سون سسٹم کے تحت شہر قائد میں 26کی رات سے ہلکی بارش کا آغاز ہوگا جبکہ 27تا 31اگست شدید بارشیں متوقع ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وسطی بھارت پر موجود مون سون ہوا کا کم دباو طاقتور ہو کر ڈپریشن میں تبدیل ہوگیا جو کہ 24 گھنٹوں میں راجستھان پہنچ جائیگا جس کے بعد اندورن سندھ طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔
سسٹم کے زیر اثر اندرون سندھ گزشتہ رات سے بارشوں کا آغاز ہوگیا ہے۔ مٹھی میں28.5، میر پورخاص میں 12اور چھور میں 3ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ میٹرولوجسٹ کے انجم نذیر ضیغم کے مطابق ہم نے تمام متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔