سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان اور ایرانی ہم منصب عباس عراقچی کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے۔
سعودی میڈیا کے مطابق دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے غزہ کی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال ہوا۔
سعودی میڈیا کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان ہم آہنگی اور مشاورت جاری رکھنے کی اہمیت پر گفتگو ہوئی۔