کراچی (اسٹاف رپورٹر) پنڈی ٹیسٹ میں بنگلہ دیشی اسپنرز مہدی حسن میراز اور شکیب الحسن نے اتوار کوآخری دن 7 وکٹیں لے کر پاکستان کو شکست سے دوچار کیا جبکہ پاکستان نے ریگولر اسپنر ابرار احمد کو کھلانے سے گریز کیا تھا۔ چار فاسٹ بولروں کو کھلانے کا فیصلہ گلے پڑگیا۔ پہلے ٹیسٹ میں بنگلہ دیش نے اپنی ٹیسٹ کرکٹ کی 23 سالہ تاریخ میں پہلی بار پاکستان کو ٹیسٹ میچ میں شکست دے دی۔ یہ فتح اس لیے بھی تاریخی ہے کہ بنگلہ ٹائیگرز نے پاکستان کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر ہرایا ہے۔ پنڈی اسٹیڈیم میں سیریز کے پہلے میچ سے ایک روز پاکستان ٹیم منیجمنٹ نے پچ کو فاسٹ بولرز کیلئے سازگار قرار دیتے ہوئے چار فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا اور آخری وقت میں ریگولر اسپنر ابرار احمد کو اسکواڈ سے باہر کرکے اے ٹیم کی نمائندگی کیلئے بھیج دیا تھا جوفاش غلطی ثابت ہوا۔ بطور ہیڈکوچ جیسن گلیسپی اور ہوم گراؤنڈ پر پہلی بار ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کرنے والے شان مسعود کپتان اپنے پہلے ٹیسٹ میں شکست فاش ہوئی۔ پاکستان نے ٹاس پر میچ کا نتیجہ بدلنے کی کوشش کی۔