نائب امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے پارٹی کے 84 ویں یوم تاسیس کے موقع پر اپنا خصوصی بیان جاری کیا ہے۔
لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ اقامتِ دین و بابرکت اسلامی انقلاب کے لیے جماعتِ اسلامی کی جہدوجہد جاری ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ 28 اگست کو ملک گیر ہڑتال ہو گی یہ پاکستان کے عوام کا فیصلہ ہے، ہڑتال تاجر، صنعت کار، زراعت پیشہ افراد کے حق میں ہے۔
نائب امیرِ جماعتِ اسلامی نے کہا کہ شاہراہوں پر حادثات ہائی وے ٹریفک اور وہیکل اداروں کی ناکامی ہے۔
اُنہوں نے سڑک حادثات میں جاں بحق ہونے والوں کے خاندانوں سے تعزیت و ہمدردی بھی کی ہے۔