شمالی وزیرستان کے سب ڈویژن رزمک میں بم دھماکا ہوا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق دھماکا تحصیل رزمک بازار میں ہوا جس میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ضلعی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں 10 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔