مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی رانا افضال حسین انتقال کر گئے۔خاندانی ذرائع کے مطابق رانا افضال حسین کو اپنی رہائشگاہ پر دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔مرحوم رانا افضال حسین وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کے بڑے بھائی تھے، رانا افضال حسین مرحوم رکن قومی اسمبلی رانا عتیق انور کے والد تھے خاندانی ذرائع کا بتانا ہے کہ رانا افضال حسین کی میت آبائی گاؤں ننگل کس والا مریدکے نارووال روڈ پہنچا دی گئی ہے۔