سابق ٹیسٹ کرکٹر مدثر نذر نے کہا ہے کہ پی سی بی میں لوگ کنفیوژن کا شکار ہو کر غلطیوں پر غلطی کر رہے ہیں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مدثر نذر نے کہا کہ شان مسعود کو ٹیسٹ کپتان اس لیے لگایا ہوا ہے ان کی انگلش اچھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بنگلادیش کے خلاف ایک نہیں 2 اسپنرز کے ساتھ جانا چاہیے۔
مدثر نذر کا کہنا ہے کہ اگست کے مہینے میں آپ 4 فاسٹ بولرز کے ساتھ ٹیسٹ کھیل رہے ہیں، اس موسم میں پہلے ایک دو گھنٹے کے بعد پچ بیٹنگ کے لیے ساز گار ہو جاتی، کیا پی سی بی میں بیٹھے ماہرین کو ان چیزوں کا علم نہیں ہے؟
سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ وقار یونس کو پہلے ایڈوائزر پیش کیا جاتا ہے اور اب مینٹور لگا دیا ہے۔