ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے صحافی نصراللّٰہ گڈانی قتل کیس میں نامزد ملزمان کی عبوری ضمانت کو منسوخ کر دیا۔
عدالت میں جج نے قتل کے مقدمے میں پولیس رپورٹ اور نامزد ملزمان ایم این اے خالد احمد لونڈ اور ان کے بیٹوں کی عبوری ضمانت مسترد کر کے انسدادِ دہشت گردی دفعات برقرار رکھنے کا حکم دیا ہے۔
یاد رہے کہ صحافی نصیر گڈانی کو میر پور ماتھیلو میں 21 مئی کو گولیاں مار کر زخمی کر دیا گیا تھا۔
جس کے بعد صحافی نصراللّٰہ گڈانی 24 مئی کو کراچی کے نجی اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے تھے۔