روز ویلٹ ہوٹل کے مستقبل کے حوالے سے مالی مشیر نے 3 ٹرانزیکشن اسٹرکچر تجویز کردیے۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کے اجلاس میں سیکریٹری نجکاری جواد پال نے ہوٹل روز ویلٹ سے متعلق بریفنگ دی۔
قائمہ کمیٹی کو دی گئی بریفنگ میں سیکریٹری نجکاری نے جو 3 ٹرانزیکشن اسٹرکچر تجویز کیے، اُن میں سے ایک ہوٹل کی 100 فیصد فروخت کا ہے۔
بریفنگ میں جواد پال نے روز ویلٹ ہوٹل کے مستقل کےلیے جوائنٹ وینچر اور 99 سالہ لیز تجویز بھی پیش کیں۔
سیکریٹری نجکاری نے مزید کہا کہ نجکاری بورڈ 28 اگست کو روز ویلٹ ہوٹل کے مستقبل کی سفارشات پر غور کرے گا۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس بارے میں بعد ازاں کابینہ کمیٹی نجکاری اور وفاقی کابینہ سے منظوری لی جائے گی۔