محکمہ تعلیم سندھ میں بیشتر سپرنٹنڈنٹس کے خلاف شکایات کی بہتات کے بعد بڑا قدم اٹھالیا۔
ذرائع کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے پہلی بار صوبے بھر کے سپرنٹنڈنٹس کا تبادلہ کردیا ہے، جن میں سے بیشر کے خلاف شکایات موصول ہوئی تھیں۔
ذرائع کے مطابق گریڈ 17 کے افسران کے تبادلے کے حوالے سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ سپرٹنڈنٹس سائلین کے کاموں کو سنجیدگی سے حل نہیں کرتے تھے۔
ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم نے کچھ روز قبل مختلف اجلاسوں میں سپرنٹنڈنٹس سے متعلقہ شکایات پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔
محکمہ تعلیم نے تصدیق کی ہے کہ سپرنٹنڈنٹس کا تبادلہ کرکے دوسری جگہوں پر ٹرانسفر کردیا گیا ہے۔