وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ حکومت غیر معمولی حالات میں غیر معمولی اقدامات کیلئے تیار ہے۔
سینٹرل پولیس آفس کوئٹہ میں اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ سی ٹی ڈی، پولیس اور لیویز کو انسداد دہشت گردی کیلئے جدید آلات سے لیس کیا جائے گا۔
سرفراز بگٹی کو بلوچستان میں گزشتہ شب کیے گئے حملوں پر بریفنگ دی گئی۔
یاد رہے کہ بلوچستان کے 5 سے زیادہ علاقوں میں دہشت گردوں نے حملے کیے جن میں 37 افراد قتل کر دیے گئے۔
موسیٰ خیل میں بسوں اور ٹرکوں سے مسافروں کو اُتار کر شناخت کے بعد 23 افراد کو قتل کردیا گیا، قلات میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 10 افراد کو قتل کردیا، جاں بحق ہونے والوں ميں پولیس کا سب انسپکٹر اور چار لیویز اہلکار بھی شامل ہیں۔