خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے رزمک بازار میں زوردار دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق شمالی وزیرستان کی سب ڈویژن رزمک میں بم دھماکہ بازار میں ہوا ہے جس سے 10 سے افراد کے زخمی ہوئے ہیں، زخمی افراد کیٹیگری ڈی ہسپتال رزمک منتقل کر دیئے گئے ۔ قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ۔