پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن موخر کرنے کےلیے قانون سازی کی مخالفت کریں گے۔
اسلا م آباد سے جاری بیان میں علی محمد خان نے کہا کہ آئین کے مطابق سب ادارے چلیں، ہم بلدیاتی الیکشن موخر کرنے کی قانون سازی کی مخالفت کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ کسی کو ریلیف یا ایکسٹینشن کا ارادہ ہے تو کوئی پیکیج کسی کے لیے بھی قابل قبول نہیں۔
علی محمد خان نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے واضح کیا ہے کہ 8 ستمبر کا جلسہ ضرور ہوگا۔