صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں بجلی بلوں پر ریلیف ملنا شروع ہوگیا ہے۔
لاہور سے جاری بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے بجلی بلوں میں ریلیف شروع ہوچکا ہے۔ عوام کو ریلیف کا بل ملنے کے بعد وزیراعلیٰ مریم نواز نے ثابت کردیا ہے کہ جہاں چاہ ہوتی ہے وہاں راہ ہوتی ہے۔
وزیراطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ مریم نواز نے پنجاب کے عوام سے جو وعدہ کیا وہ آج پورا کر دیا ہے، بطور وزیراعلیٰ وہ خدمت کی سیاست کر رہی ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ الحمدللّٰہ میری وزیراعلیٰ عوام کو ہر ممکنہ حد تک ریلیف دے رہی ہیں، مخالفین الزام تراشی اور جھوٹ کی سیاست کر رہے ہیں۔