وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بلوچستان کی دہشت گردی میں بھارت ملوث ہے۔ دہشت گردی سے ہمیں کمزور کرنے کی کوشش کی جاری ہے لیکن اس کا پوری قوت سے جواب دیں گے۔
سب تک نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کے دوران خواجہ آصف نے کہا کہ جانتے ہیں پاکستان کی تنظیمیں ایسی دہشت گردی نہیں کر سکتیں، اس کے پیچھے بھارت ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کا مشترکا اجلاس اب آئندہ ہفتے ہوگا، ایک دو روز میں بلوچستان ایپکس کمیٹی اجلاس ہوگا۔
وزیر دفاع نے یہ بھی کہا کہ وفاق سے قیادت بھی شریک ہوگی، دہشت گردی کا سدباب ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا 8 ستمبر کا جلسہ ’رولا‘ ہی ہے، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس منسوخ ہوگیا، اب اجلاس اگلے ہفتے ہوگا۔