کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہو رہی اور تیز ہوائیں بھی چل رہی ہیں۔
ملیر کینٹ، ایئرپورٹ اور ملحقہ علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور گرج چمک جاری ہے۔
گلستان جوہر، گلشن معمار، طارق روڑ، پی ای سی ایچ ایس، لیاقت آباد، ایف بی ایریا، ڈیفنس، کلفٹن اور آئی آئی چندریگر روڈ پر بھی بارش ہو رہی ہے۔
اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی کے پیش نظر تمام بلدیاتی اداروں، ضلعی انتظامیہ اور محکمہ آبپاشی کو کسی بھی ہنگامی حالت میں فوری ایکشن کےلیے تیار رہنے کا حکم دیا تھا۔
دوسری جانب سندھ کے مختلف علاقوں میں ہونے والی بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ حیدرآباد، ٹھٹھہ، مٹیاری، بدین، تھرپارکر، سانگھڑ، ٹنڈوالہیار، نوابشاہ، میرپورخاص سمیت سندھ کےمختلف شہروں میں بارش سے بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔