ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ کا کہنا ہے کہ صوبے کے مختلف اضلاع میں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے، حکومت کی بارش سے نمٹنے کیلئے تمام تیاریاں مکمل ہیں، بلدیاتی ادارے ہائی الرٹ ہیں۔
اپنے بیان میں بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے کہا کہ بارش کے دوران شہری اپنی حفاظت کا خیال رکھیں، شہری بارش میں غیر ضروری باہر نہ نکلیں، برسات میں بچوں کو باہر کھیلنے سے روکیں۔
بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے کہا کہ بارش میں بجلی کی تنصیبات سے دور رہیں، شہری کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو 1122 کی ہیلپ لائن پر رابطہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کے نمائندے عوام کی خدمت کیلئے پیش پیش رہیں گے۔