اسلام آباد (خبرنگارخصوصی) پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس نے نیول اینڈ میری ٹائم اکیڈمی ٹرنکومیلی، سری لنکا میں منعقدہ کمانڈنٹ کپ سیلنگ ریگاٹا جیت لیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مقابلے میں سری لنکا، پاکستان، چین اور بھارت کی بحریہ کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ مقابلہ میں سیلنگ بوٹس کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ کلاسز بشمول لیزر ریڈیل اور انٹرپرائز کیٹیگریز پر منعقد کیا گیا۔ پاکستان نیول اکیڈمی کی ٹیم نے لیزر ریڈیل میں سلور میڈل اور انٹرپرائز کیٹیگری میں گولڈ میڈل اور ٹرافی حاصل کی۔ پاکستان نیول اکیڈمی کی فاتح ٹیم میں آفیسر کیڈٹس سید صاخر علی شاہ، سعد بن خالد اور محمد عبداللہ اکرم شامل تھے۔ تقریب کے مہمان خصوصی سری لنکن نیول چیف وائس ایڈمرل پریانتھا پریرا نے فاتح ٹیم کو میڈلز اور ٹرافی سے نوازا۔
سری لنکا میں پاک نیول اکیڈمی کے کیڈٹس نے عالمی سیلنگ مقابلہ جیت لیا
Previous Articleسندھ میں آج سے 31 اگست تک بارش کا امکان
Next Article شعور بیدار کرنے میں خواتین کاکردار اہم: چوہدری سالک