پشاور(بیورو رپورٹ)پاکستان تحریک انصاف خیبر پی کے کے اندرونی اختلافات کے خاتمے کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی میں اندرونی اختلافات کے خاتمے کے لیے سابق صدر عارف علوی کی صدارت میں کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔عارف علوی اختلافات رکھنے والے پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے اور ان کے تحفظات سنیں گے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ عارف علوی کی سربراہی میں تشکیل دی گئی کمیٹی ایک ہفتے میں پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات کے خاتمے کے لیے اپنی تجاویز دیگی۔یاد رہے گزشتہ دنوں پی ٹی آئی خیبر پی کیمیں سابق صوبائی وزیر شکیل خان کو وزارت سے ہٹانے کے معاملے پر پارٹی میں شدید اختلافات سامنے آئے تھے۔