لندن (جنگ نیوز) انگلش فٹ بال ٹیم کے سابق کوچ سوین گوران ایرکسن چل بسے۔ سویڈن سے تعلق رکھنے والے 76 سالہ ایرکسن انگلینڈ کی کوچنگ کرنے والے پہلے غیرملکی تھے۔ وہ طویل عرصے سے کینسر میں مبتلا تھے۔ انہوں نے انگلینڈ کے علاوہ سویڈن، پرتگال اور اٹلی میں کئی کلبز کی کوچنگ بھی کی۔ وہ 2002 سے 2006 تک انگلش ٹیم کے ساتھ منسلک رہے۔
Previous Articleمختصر دورانیے کے ڈرامہ بنانے والی ایپ متعارف
Next Article کراچی میں سب سے زیادہ بارش کہاں ہوئی؟