تہران، کراچی (اے ایف پی،نیوز ڈیسک) ایران میں پاکستانی زائرین کو لے جانے والی بس کا ٹرک سے تصادم ہو گیا، جس کے نتیجے میں کم از کم تین افراد جاں بحق اور 48 زخمی ہو گئے۔نواسہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حضرت امام حسین ؓ کے چہلم کے حوالے سے پاکستانی زائرین اربعین میں شرکت کیلئے ایران کے راستے عراق جا رہے تھے۔ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق ایک بس صوبہ فارس کے شہر نیریز اور صوبہ کرمان کے سرجان کے درمیان مرکزی سڑک پر ایک ٹرک سے ٹکرا گئی، جسکے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور 48افراد زخمی ہو گئے۔یہ نہیں بتایا کہ بس میں کتنے افراد سوار تھے۔ ارنا نے فارس ٹریفک پولیس کے ایک عہدیدار کرنل عبدل ہاشم کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ حادثہ بریکس میں ’تکنیکی خرابی‘ اور ڈرائیور کی ’گاڑی کو کنٹرول کرنے میں ناکامی‘ کی وجہ سے پیش آیا۔دریں اثنا، ایرانی مہر نیوز اردو نے نیریز کے گورنر کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ پاکستانی زائرین کو لے جانے والی بس اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 4 پاکستانی زائرین شہید اور 30 زخمی ہوگئے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے ایک بیان میں ایران میں بس حادثے میں پاکستانی زائرین کی موت پر اظہار افسوس کیا ہے۔
ایران میں پاکستانی زائرین کی بس کو حادثہ، 3 جاں بحق، 48 زخمی
Previous Articleمختصر دورانیے کے ڈرامہ بنانے والی ایپ متعارف
Next Article کراچی میں سب سے زیادہ بارش کہاں ہوئی؟