جمرود (نمائندہ جنگ)قوم کوکی وادی تیراہ راجگل کے متاثرین نے اپنے مطالبات کو منوانے کے لئے بطور احتجاج پاک افغان شاہراہِ کو مکمل طور پر بند کردیا جس کی وجہ سے شاہراہِ کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئی جبکہم سافروں اورڈرائیوروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے متاثرین نے کہا کہ ، حکومت جب تک گھروں کو واپس جانے نہیں دیتی شاہراہ بند رہیگی۔ واضع رہے کہ راج گل کے متاثرین نے گزشتہ پچیس دنوں سے اپنے علاقوں کو واپس جانے کیلئے دھرنا اور احتجاج شروع کیا ہے اور یہ متاثرین حکومت سے بار بار مطالبہ کرتا ہے کہ ان کو وادی راجگل واپس جانے کی اجازت دی جائے لیکن حکومت ان کو واپس جانے کی اجازت نہیں دیتی جس پر انہوں نے جمرود بازار میں بیس دنوں تک دھرنا دیا ۔
وادی تیراہ راجگل متاثرین نے احتجاجاً پاک افغان شاہراہ بند کر دی
Previous Articleمختصر دورانیے کے ڈرامہ بنانے والی ایپ متعارف
Next Article کراچی میں سب سے زیادہ بارش کہاں ہوئی؟