اسلام آباد (ایجنسیاں)تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے جس نے بھی سہولت فراہم کی وہ ایکمثبت عمل تھا۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم سواتی نے کہا کہ یہ پاکستان کے نظام کو بچانے کے لیے مثبت عمل تھا ۔ ہم اس خوش فہمی میں مبتلا نہیںکہ جلسہ منسوخ کرنے سے ہمیں کوئی رعایت ملے گی‘ہم آئین اور قانون کی پاسداری چاہتے ہیں۔عمران خان جیل کی صعوبتیں برداشت کرے گا‘ ہمیں کوئی رعایت نہیں چاہیے۔
عمران سے ملاقات کی سہولت جس نے بھی دی مثبت کام کیا‘ سواتی
Previous Articleمختصر دورانیے کے ڈرامہ بنانے والی ایپ متعارف
Next Article کراچی میں سب سے زیادہ بارش کہاں ہوئی؟