لاہور(نیوز رپورٹر) پاکستان جاگو تحریک کے زیر اہتمام نظریہ پاکستان ٹرسٹ لاہور میں ایک مشاورتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی اور صوبائی عہدیداروں ، ملکی کی نامور علمی ادبی اور سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔صدارت پاکستان جاگو تحریک کے مرکزی صدر ظفر صراف نے کی ۔تحریک کے بانی قیوم نظامی اور اعزازی مشیر اعلی ،شمشاد احمد خان نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں موجودہ ملکی حالات ، حکومتی اقدامات اور ریاستی اداروں کے درمیان افسوسناک محاذ آرائی پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔ شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ حکومت نے نا صرف ملکی معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچا یا بلکہ قوم کے وسائل کا بھی بے دریغ استعمال کیا ہے۔اراکین اجلاس نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ پاکستان جاگو تحریک کے پلیٹ فارم سے بھرپور کام کرینگے۔ شرکاء میںڈاکٹر امجد علی خان ، طارق مشتاق قریشی ، شمس ظہیر عباس ، زبیر شیخ ، ڈاکٹر محمد صادق ، مبشر اقبال داودزئی ، توقیر صادق ، مقصود حسین خان ، تنویر اظہر قریشی ، علامہ طاہر عباس العصری ، پروفیسر مشکور احمد صدیقی ، سید مزمل بخاری ، مسرور اختر قریشی ، میجر ر خالد نصر ودیگر شامل تھے۔
پاکستان جاگو تحریک کے زیر اہتمام مشاورتی اجلاس علمی وادبی شخصیات کی شرکت
Previous Articleحضور نبی اکرمؐ پوری دنیا کیلئے رول ماڈل ہیں:ڈاکٹر طاہرالقادری
Next Article لکی مروت: پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام