کراچی (اسد ابن حسن) حال ہی میں تعینات شدہ ڈائریکٹر اسلام آباد زون شہزاد ندیم بخاری نے چند یوم کے اندر ہی سخت کاروائیوں اور فیصلوں کا آغاز کر دیا ہے۔ پہلے انہوں نے پانچ اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کرنے کا حکم نامہ جاری کیا اس کے بعد ان کی ہدایت پر کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے گریڈ 19 کے ڈائریکٹر اسٹیٹ جن کے خلاف پہلے سے دو مقدمات درج تھے مگر ادارے کے کرپٹ افسران کی ملی بھگت سے گرفتاری نہیں کی گئی اور ان کو ضمانت مل گئی ان کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر کے ان کو گرفتار کروایا۔ اب انہوں نے اپنے زیر کمان مختلف سرکلز کے تفتیشی افسران اور امیگریشن میں تعینات 50 ملازمین کو شوکاز نوٹس جاری کر دیے ہیں اور ان کو سرکل سے ہٹا دیا ہے۔
اسلام آباد FIA ڈائریکٹر کا کرپٹ افسران کے خلاف کارروائی کا آغاز، ڈائریکٹر کی تصدیق
Previous Articleمختصر دورانیے کے ڈرامہ بنانے والی ایپ متعارف
Next Article کراچی میں سب سے زیادہ بارش کہاں ہوئی؟