یوکرینی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ کیف اور دیگر علاقوں پر روس کی جانب سے کیے جانے والے تازہ ترین میزائل حملوں میں 1 شخص ہلاک جبکہ 4 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق گزشتہ روز روس نے یوکرین پر 200 سے زائد میزائل اور ڈرون حملے کیے۔
ان روسی حملوں کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہوئے جبکہ توانائی کے انفرااسٹرکچر کو نقصان پہنچا تھا۔
روسی وزارتِ دفاع کے مطابق حملوں میں یوکرین کے اہم توانائی کے انفرااسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا۔