کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے محمد اسحاق جہانگیر کی لاہور کے دورے کے بعد گزشتہ روز پیر کو پہلے دورے پر کراچی پہنچے اور مصروف دن گزارا۔ وہ منگل کو بھی کراچی میں قیام کریں گے۔ پیر کو انہوں نے گورنر اسٹیٹ بینک اور انسپیکٹر جنرل آف سندھ پولیس سے ملاقاتیں کیں اور اہم معاملات پر گفت و شنید کی۔ ان ملاقاتوں کے بعد وہ ایف آئی اے زونل افس پہنچے اور اعلی افسران سے اہم تفتیش اور خاص طور پر ہائی پروفائل کیسزز کی تفتیش پر بریفنگ لی۔ انہوں نے مختلف سرکلز کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا اور اہم ہدایات جاری کیں۔ ممکنہ طور پر آج یا تو وہ ایک دو سرکلز کا دورہ کریں گے یا پھر تمام سرکلز کے سربراہوں کو زونل آفس میں طلب کریں گے جن میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔
ڈی جی ایف آئی اے کا کراچی کا پہلا دورہ، اہم ملاقاتیں اور میٹنگز
Previous Articleمختصر دورانیے کے ڈرامہ بنانے والی ایپ متعارف
Next Article کراچی میں سب سے زیادہ بارش کہاں ہوئی؟