کراچی (اسٹاف رپورٹر) پنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو دس وکٹ کی شکست کے علاوہ سلو اوور ریٹ پر میچ فیس کے تیس فیصد کا جرمانہ عائد کیا گیا ۔ میچ ریفری رانجن مدو گالے کے مطابق پاکستان نے 6 اوور زکم کرائے جبکہ بنگلہ دیش تین اوور ز کرانے میں ناکام رہا جس کے باعث پاکستان ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کےچھ پوائنٹس سے محروم ہوگیا اور مہمان ٹیم تین پوائنٹس سے ہاتھ دھو بیٹھی۔ بنگلہ دیش 15 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔ پاکستان ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر آٹھویں نمبرپرہی رہے گا جبکہ فتح کے باوجود بنگلہ دیش چھٹے نمبر سے ساتویں نمبرچلی گئی۔ دوسری جانب بنگلہ دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن پر بھی جرمانہ عائد ہوگیا، انہیں دوسری اننگز میں بولنگ کرتے ہوئے پاکستانی بیٹر محمد رضوان کی جانب غصے سے گیند پھینکنے پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ لگا اور ساتھ ہی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف وزری پر ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا ہے۔
پنڈی ٹیسٹ، پاکستان کو سلو اوور ریٹ پر جرمانہ، چھ پوائنٹس بھی گئے
Previous Articleمختصر دورانیے کے ڈرامہ بنانے والی ایپ متعارف
Next Article کراچی میں سب سے زیادہ بارش کہاں ہوئی؟