کراچی( ثاقب صغیر /اسٹاف رپورٹر )سندھ میں پولیس کی 2500 سے زائد نفری پولیس افسران کے ساتھ ڈیوٹی پر مامور ہے،383 پولیس اہلکار ریٹائرڈ افسران کے ساتھ ڈیوٹی پر تعینات ہیں۔سندھ ٹرانسپیرنسی اینڈ رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ 2016 کے تحت سندھ پولیس سے سوالات پوچھے گئے تھے جن کے جواب 4 اضلاع کی پولیس کی جانب سے نہیں دیے گئے ۔پولیس کی جانب سے فراہم کردہ جوابات کے مطابق کراچی میں سیکورٹی ٹو کے 1437 پولیس اہلکار موجودہ اور ریٹائرڈ پولیس افسران کے ساتھ ڈیوٹی پر تعینات ہیں جن میں 1064 اہلکار موجودہ افسران اور 373 ریٹائرڈ پولیس افسران کے ساتھ تعینات ہیں۔ان افسران میں آئی جی سندھ سے انسپکٹر لیول کے افسران شامل ہیں۔ریکارڈ کے مطابق سیکورٹی ٹو کے 71 پولیس اہلکار آئی جی سندھ،102 اہلکار ایڈیشنل آئی جیز، 334 اہلکار ڈی آئی جیز، 361 اہلکار ایس ایس پیز، 136 اہلکار ایس پیز ،44 اہلکار ڈی ایس پیز اور 16 اہلکار انسپکٹرز کے ساتھ تعینات ہیں۔ریکارڈ کے مطابق سندھ کے ریٹائرڈ آئی جیز کے ساتھ 103، ریٹائرڈ ایڈیشنل آئی جیز کے ساتھ 127، ریٹائرڈ ڈی آئی جیز کے ساتھ 39، ریٹائرڈ ایس ایس پیز کے ساتھ 20، ریٹائرڈ ایس پیز کے ساتھ 80 اور ریٹائرڈ ڈی ایس پیز کے ساتھ 4 پولیس اہلکار ڈیوٹی پر تعینات ہیں۔اسپیشل سیکورٹی یونٹ ( ایس ایس یو ) 105 پولیس اہلکار موجودہ اور ریٹائرڈ پولیس افسران کے ساتھ ڈیوٹی پر مامور ہیں۔
سندھ، پولیس کے 2500 اہلکار افسران کیساتھ ڈیوٹی پر مامور، 383 اہلکار ریٹائرڈ افسران کیساتھ تعینات
Previous Articleمختصر دورانیے کے ڈرامہ بنانے والی ایپ متعارف
Next Article کراچی میں سب سے زیادہ بارش کہاں ہوئی؟