کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی نے خواتین ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ دس ٹیموں کودوگروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔گروپ اے میں پاکستان ، بھارت، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور سری لنکا جبکہ گروپ میں جنوبی افریقا، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، بنگلہ دیش اور سکاٹ لینڈ شامل ہیں۔ پاکستان ٹیم اپنی مہم کا آغاز 3 اکتوبرکوسری لنکا کے خلاف شارجہ میں کرے گا۔ دوسرا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف 6 اکتوبر کو دبئی ، تیسرا 11 اکتوبرکو آسٹریلیا اور گروپ مرحلے کا آخری میچ 14 اکتوبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔ سیمی فائنلز 17 اور 18 اکتوبر کو دبئی اور شارجہ جبکہ فائنل 20 اکتوبر کا دبئی میں شیڈول کیا گیا ہے۔
ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ کا شیڈول جاری، پاکستان اور بھارت ایک گروپ میں
Previous Articleمختصر دورانیے کے ڈرامہ بنانے والی ایپ متعارف
Next Article کراچی میں سب سے زیادہ بارش کہاں ہوئی؟