نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کی جانب سے 27 تا 28 اگست پنجاب اور سندھ میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق ہواؤں کا سلسلہ اس وقت بھارتی گجرات کے قریب ہے، سندھ کے علاقے نگرپارکر، تھرپارکر، ٹھٹھہ، بدین، سجاول، دادو میں 36 سے 48 گھنٹوں کے دوران بارش متوقع ہے۔
این ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق ٹنڈوالہ یار، ٹنڈو محمد خان، عمر کوٹ، مٹیاری میں آئندہ 36 سے 48 گھنٹوں کے دوران موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔
پنجاب کے بیشتر علاقوں میں مون سون کا سسٹم موجود ہے، راولپنڈی، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب، وسطی اور جنوبی پنجاب میں آئندہ 36 سے 48 گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
اسی طرح گوجرانوالہ، لاہور، ساہیوال ڈویژن سمیت اٹک، مری، گلیات، چکوال، تلہ گنگ، جہلم، بہاولنگر، بہاولپور، رحیم یارخان، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ، ملتان، خانیوال، لودھراں، خانپور، لیہ، سرگودھا، میانوالی، خوشاب، بھکر، کوٹ ادو، منڈی بہاؤالدین اور مظفرگڑھ میں بھی وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے۔
این ڈی ایم اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ موسلادھار بارش کے باعث شہروں میں سیلابی صورتِ حال اور مقامی ندی نالوں میں بہاؤ کے بڑھنے کا امکان۔