دریائے سندھ میں کوٹری بیراج کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔
کنٹرول روم کے مطابق کوٹری بیراج کے اپ اسٹریم سے پانی کی آمد 3 لاکھ 14 ہزار 417 کیوسک ہے۔
کوٹری بیراج ڈاؤن کے اسٹریم سے 3 لاکھ 12 ہزار 617 کیوسک پانی کا اخراج ہو رہا ہے۔
کنٹرول روم نے بتایا ہے کہ بیراج سے نکلنے والی نہروں میں بارشوں کے سبب پانی کا اخراج روک دیا گیا ہے۔