امریکی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر جان کربی نے کہا ہے کہ ہمیں ماننا پڑے گا ایران اپنے مؤقف پر قائم ہے اور تیار ہے، کسی بڑی جنگ سے بچنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔
امریکی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر جان کربی نے ورچوئل پریس بریفنگ کے دوران قاہرہ میں جاری بات چیت کو تعمیری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی یرغمالیوں اور فلسطینی قیدیوں کے تبادلے کے معاملات پر بات چیت ہو رہی ہے۔
غزہ جنگ بندی معاہدے سے متعلق انہوں نے مزید کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدہ جَلد اَز جَلد مکمل کیا جائے تا کہ خطے میں امن کو یقینی بنایا جا سکے۔
جان کربی کا کہنا ہے کہ امریکی انتظامیہ بڑی جنگ سے بچنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے اور اسی لیے خطے میں ایک مضبوط دفاعی فورس کو برقرار رکھا گیا ہے تاکہ اپنے اور اسرائیل کے دفاع کو یقینی بنایا جا سکے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اپنے اور اسرائیل کے دفاع کے لیے ہم نے وہاں دفاعی فورس رکھی ہوئی ہے، یہی وجہ ہےکہ ہم خطے میں مضبوط طاقت کی پوزیشن رکھے ہوئے ہیں۔