کراچی (اسٹاف رپورٹر) پنڈی ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم انتظامیہ نے گیارہ کھلاڑیوں کا اعلان دو دن پہلے کرتے ہوئے ابرار احمد اور کامران غلام کو پاکستان اے ٹیم کے ساتھ ریلیز کردیا تھا لیکن اب فیصلہ کیا گیا ہے کہ دوسرے ٹیسٹ کیلئے الیون کا اعلان ٹاس سے قبل کیا جائے گا تاکہ کسی بھی کھلاڑی کو کھلانے کا چانس آخری وقت تک پچ اور موسم کے مطابق کیا جائے۔پہلے ٹیسٹ میں بنگلہ دیشی اسپنرز سے پٹنے کے بعد پاکستان کو ابرار احمد کی یاد آگئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ پنڈی میں دوسرے ٹیسٹ کی پچ کی تیاری شروع ہوگئی ہے ۔ اسپنر ابرار احمد اور کامران غلام نے پاکستان ٹیم کو جوائن کر لیا ہے۔ ابرار احمد کی دوسرے ٹیسٹ میں شرکت یقینی ہے۔ پاکستانی ٹیم منگل کو اسلام آباد کلب اور بدھ کو پنڈی اسٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی۔ پاکستانی ٹیم انتظامیہ فاسٹ بولروں کی اسپیڈ سے پریشان ہےکیوں کہ میچ میں صف اول کے بولروں کی اسپیڈ بتدریج کم ہوتی گئی۔ ٹیم مینجمنٹ اور سینئر کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ ہمارے فاسٹ بولرز کی گیند وکٹ کیپر تک نہیں پہنچ رہی تھی، ہمارے فاسٹ بولرز دوسری نئی گیندکا بھی فائدہ نہ اٹھاسکے جب کہ بنگلہ دیش کے فاسٹ بولرز کی ہمارے فاسٹ بولرز سے زیادہ پیس تھی۔ فیلڈنگ کا شعبہ بھی خراب رہا اور کئی اہم کیچ ڈراپ ہونے سے حریف ٹیم حاوی ہوگئی۔
بنگلہ دیشی اسپنر سے پٹنے کے بعد پاکستان کو ابرار یاد آگئے
Previous Articleمختصر دورانیے کے ڈرامہ بنانے والی ایپ متعارف
Next Article کراچی میں سب سے زیادہ بارش کہاں ہوئی؟