امریکی قونصل جنرل شانتی مور کا کہنا ہے کہ امریکا پاکستان میں خیبر پختون خوا اور ضم اضلاع کے لوگوں کی سپورٹ جاری رکھے گا۔
قبائلی اضلاع میں یو ایس ایڈ زمین رجسٹریشن پروگرام کی تقریب کا پشاور میں انعقاد ہوا۔
امریکی قونصل جنرل شانتی مور نے یو ایس ایڈ زمین رجسٹریشن پروگرام کی تقریب میں شرکت کی۔
اُنہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یو ایس ایڈ خیبر پختون خوا حکومت کے ساتھ مل کر ضم اضلاع میں لینڈ ریکارڈز کے لیے کام کر رہی ہے۔
امریکی قونصل جنرل شانتی مور نے کہا کہ اس منصوبے سے قبائلی اضلاع میں لوگوں کو روزگار اورمعاشی مواقع ملیں گے۔