بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کا دورۂ یوکرین سے واپسی کے بعد روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن سے فون پر رابطہ ہوا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق روس کی جانب سے دونوں رہنماؤں کے درمیان فون پر ہونے والی گفتگو کی زیادہ تفصیل فراہم نہیں کی گئی۔
بھارتی وزیرِ اعظم نے روسی صدر سےاسٹریٹجک پارٹنرشپ مزید مضبوط بنانے کے اقدامات پر تبادلۂ خیال کیا اور یوکرین کے حالیہ دورے سے متعلق بات ہوئی۔
نریندر مودی نے روس یوکرین تنازع کے پُرامن حل کی حمایت کے لیے بھارت کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔
واضح ہے کہ بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے دورۂ یوکرین سے واپسی کے فوری بعد امریکی صدر جوبائیڈن سے بھی ٹیلی فون پر گفتگو کی تھی۔