پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی امتیاز چوہدری کی کرپشن کیس میں ضمانت منظور ہوگئی۔
اینٹی کرپشن عدالت میں چھٹیوں کے باعث پی ٹی آئی رکن اسمبلی کے کرپشن کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) گوجرانوالہ میں ہوئی۔
گوجرانوالہ کی عدالت نے 50 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض امتیاز چوہدری کی ضمانت منظور کی۔
اینٹی کرپشن حکام نے امیتاز چوہدری کو 24 جولائی کو گرفتار کیا تھا، اُن پر ترقیاتی اسکیموں میں رشوت لینے کا الزام ہے۔