پارلیمانی فورم پر تعاون کیلئے جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کمیٹیوں کا اجلاس ہوا۔دونوں جماعتوں نے پارلیمنٹ کے فورم پر ایک ساتھ چلنے کا فیصلہ کیا، ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ عوامی ایشوز اور قانون سازی سے متعلق دونوں جماعتیں ایک ساتھ چلیں گی۔اس موقع پر سینیٹ اجلاس میں قانون سازی پر متفقہ مؤقف اختیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا. اجلاس میں شبلی فراز، اسد قیصر، بیرسٹر گوہر، کامران مرتضیٰ اور غفور حیدری شریک ہوئے۔
جے یو آئی اور پی ٹی آئی کا اجلاس ,پارلیمنٹ کے فورم پر ایک ساتھ چلنے کا فیصلہ
Previous Articleفتنہ الخوارج کو کسی صورت ملک میں انتشار اور بدامنی پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے:وزیرِ اعظم
Next Article نوجوان ارشد ندیم بننے کی کوشش کریں:گورنر سندھ