وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی عرب جمہوریہ مصر کے وزیر اوقاف اور چیئرمین سپریم کونسل اسلامی امور ڈاکٹر اسامہ الازہری سے ملاقات کی
ملاقات میں وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر مصری وزیر کو مبارکباد دی اور دوطرفہ تعلقات میں مزید بہتری اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا
دونوں وزراء نے دو طرفہ تعلقات کی اہمیت کا اعتراف کیا اور وزارتی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا
ملاقات کے آخر میں وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے عرب جمہوریہ مصر کے وزیر اوقاف اور چیئرمین سپریم کونسل اسلامی امور ڈاکٹر اسامہ الازہری کو دورہ پاکستان کی دعوت دی