پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے بلوچستان کا واقعہ انٹیلیجنس کی ناکامی قرار دے دیا۔ سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے بلوچستان میں بدامنی پر حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔شبلی فراز نے کہا کہ جو ماحول بن گیا ہے وہ بلوچستان اور پاکستان کے حق میں نہیں ہے. کوئی شہری خود کو محفوظ نہیں سمجھتا۔انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں کون سرمایہ کاری کرے گا. بلوچستان کا واقعہ انٹیلیجنس کی ناکامی ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عوام کے مسائل کے حل کے لیے عوام سے بات کرنی چاہیے، آج بلوچستان بدل چکا ہے. نوجوانوں کے مطالبات الگ ہیں، نوجوان طبقہ گرے ایریا میں نہیں جاتا بلکہ بلیک اینڈ وائٹ دیکھتا ہے۔شبلی فراز نے کہا کہ بلوچستان میں کبھی ماہ رنگ بلوچ تو کبھی دھرنوں کا سنتے ہیں. بلوچستان میں الیکشن کا کچھ اور ہی لیول تھا اسی لیے وہاں اضطراب پایا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں جو ماحول بن گیا ہے وہ بلوچستان نہ پاکستان کے حق میں ہے. ہم نہیں چاہتے کسی بھی مسئلے کے حل کے لیے تشدد کا راستہ اپنایا جائے. وہاں دہشت گردی ہوئی. لیکن اس کی بنیادیں بھی دیکھیں.عوام جاننا چاہتی ہے کیا کوئی لسانیت کو ہوا دینا چاہتا ہے۔