کراچی (اسٹاف رپورٹر)مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے اعلامیے کے مطابق چیئر مین آفاق احمد نے مرکزی کمیٹی سے مشاورت کے بعد تاجر برادری کی جانب ہڑتال کی کال کی مکمل حمایت کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ وہ بجلی کے بلوں میں اضافے جبکہ اشرفیہ کی مراعات ختم کرنے کے بجائے تاجروں پر آئے دن نئے ٹیکسز لگاکر ملکی معیشت تباہ کرنے کے خلاف تاجروں کی ہڑتال کی کال کو گھروں پر رہ کر اور اپنا کاروباراحتجاج بند رکھ کراسے کامیاب بنائیں اور حکمرانوں کو واضع پیغام دیں کہ عوام ظلم و ناانصافی کے خلاف اٹھنے والی ہر آواز کے ساتھ کھڑی ہوگی۔