کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاک بحریہ کے کموڈور محمد خالد کو ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔ ریئر ایڈمرل محمد خالد نے 1995 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ وہ پاکستان نیول اکیڈمی کراچی سے گریجویٹ ہیں اور امریکہ سے ایم ایس اوشینوگرافی کی ڈگری کے حامل ہیں۔ فلیگ آفیسر نے قومی اور بین الاقوامی اداروں سے مختلف پیشہ ورانہ کورسز کیے ہیں۔ انھوں نے اٹلی سے ہاربر اینڈ کوسٹل ہائیڈروگرافی کورس، برطانیہ سے ہائیڈرو گرافی اینڈ میٹرولوجی ایڈوانسڈ سروے کورس، برطانیہ سے خصوصی اکنامک زون پروٹیکشن آفیسرز کورس، پی این وار کالج لاہور سے پاکستان نیوی اسٹاف کورس، جنوبی افریقہ سے نیول اسٹاف کورس اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس کیے ہیں۔