کراچی(نیوز ڈیسک)سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ایم پاکس وائرس کی نئی قسم کلیڈ ون بی توقع سے زیادہ تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے اور اکثر ایسے علاقوں میں موجود ہے جہاں ماہرین کے پاس اس کا پتہ لگانے کے لیے فنڈز اور آلات کی کمی ہے۔
غیرملکی خبررساں اداروں کے مطابق افریقہ، یورپ اور امریکہ کے درجن بھر سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ وائرس، اس کی شدّت، یہ کیسے منتقل ہو رہا ہے اور ایسی بہت سی باتیں ہیں ہیں جن کا علم نہیں۔
یہ قسم کلیڈ ون کا بدلا ہوا ورژن ہے اور متاثرہ جانوروں کے رابطے سے پھیلتا ہے۔ اس وائرس کی وجہ سے فلو جیسی علامات ظاہر ہوتی ہیں جبکہ جسم پر پیپ سے بھرے دانے نمودار ہوتے ہیں اور یہ جان لیوا بھی ثابت ہو سکتا ہے۔