اسلام آباد (فاروق اقدس) مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ ڈاکٹر محمد یونس نے پاکستان کی جانب سے اپنی تقرری پر مبارکباد کے پیغام پر پاکستانی قیادت کیلئے تشکر کے جذبات کا اظہار کیا ہے.
ذرائع کے مطابق بنگلہ دیش میں پاکستان کے ہائی کمشنر سید معروف جو دارالحکومت ڈھاکہ میں موجود سفارتی کمیونٹی کے ہمراہ دو مرتبہ ڈاکٹر محمد یونس سے ملاقات کرچکے ہیں، انکے مطابق بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ پاکستان کی جانب سے بنگلہ دیش میں نئی حکومت اور انکی تقرری پر ردعمل کو انتہائی خوشگوار سمجھتے ہیں۔