کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ گورنر ہاؤس میں اولمپکس گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم اور اسٹریٹ چائیلڈ فٹبال ٹیم کے اعزاز میں تقریب ہوئی۔ ارشد ندیم نے گورنر ہاؤس میں جیولن تھرو کی۔ گورنر سندھ نے بھی جیولن تھرو کی۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ پی سی بی ارشد ندیم کے کوچ سلمان بٹ کی خدمات حاصل کرے۔ انہوں نے جنوری 2025 میں کراچی میراتھن کرانے، پاکستان اسٹریٹ چائیلڈ انڈر 15 ٹیم کیلئے 10 لاکھ روپے اور ارشد ندیم کے دو کوچز کیلئے پانچ پانچ لاکھ روپے کا اعلان کیا گیا۔ انہوں نے ارشد ندیم کو سونے کا سیٹ جبکہ ایک تاجر نے 25 لاکھ روپے انعام دیا ۔ تقریب میں 15 سے زائد مختلف ممالک کے کونسلر جنرلز و دیگر نے بھی شرکت کی۔ سندھ حکومت نے گاڑی کی خصوصی رجسٹریشن نمبر اے این او 9297 نمبر پلیٹ پیش کی گئی۔انہیں موٹر کمپنی کے دورے کے موقع پر قیمتی گاڑی بھی پیش کی گئی۔