کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان اور ٹیسٹ اوپنر فخر زمان کو کیریبین پریمیئر لیگ میں شرکت کے لیے این او سی جاری کر دیا ہے۔ ذرائع نے این او سی جاری کیے جانے کی تصدیق کردی ہے ۔ اعظم خان گیانا ایمزون واریئرز جبکہ فخر زمان اینٹیگا اینڈ باربوڈا فیلکنزکی نمائندگی کرینگے۔فاسٹ بولر محمد عامر اور آل راؤنڈر عماد وسیم کو بھی این او سی جاری کیا گیا ہے۔ تاہم پاکستان ٹیم کے ساتھ موجود نوجوان اوپننگ بیٹر صائم ایوب کو این او سی نہیں دیا گیا ہے ۔