28 اگست تاجر برادری کی جانب سے ہڑتال کی کال پر لالہ موسی کے ایک شخص شفاعت علی مرزا نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر تاجروں کو دھمکی آمیز پوسٹ کی جس میں اس نے کہا کہ ” جو دکان دار صبح دوکان کھولے اس کی ددکان کو آگ لگا دی جائے” ۔ شفاعت علی مرزا کے اس اقدام پر لالہ موسی کے ایک تاجر محمد معظم شوز ٹاون والے نے تھانہ لالہ موسی میں درخواست دائر کردی ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کی دھمکی آمیز پوسٹ لگانے والے کے خلاف فوری سائبر کرائم کے تحت مقدمہ درج کیا جائے اور وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف اور آئی جی پولیس فوری اس طرح کی دھمکیوں کے خلاف فوری اقدام کریں ۔