انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ کر دی، بابر اعظم کی رینکنگ میں 6 درجے تنزلی ہوئی ہے۔
آئی سی سی کی رینکنگ میں بابر اعظم تیسرے سے نویں نمبر پر چلے گئے۔
محمد رضوان کی رینکنگ میں 7 درجے بہتری آئی ہے، عثمان خواجہ اور محمد رضوان کے یکساں پوائنٹ کے ساتھ دسویں اور 11 ویں نمبر پر موجود ہیں۔
محمد رضوان ٹاپ ٹین میں شامل ہو گئے، یہ ان کے کیریئر کی بہترین رینکنگ ہے۔
سعود شکیل کی رینکنگ میں بھی بہتری آئی ہے وہ 14 ویں سے 13 ویں نمبر آ گئے۔
انگلینڈ کے جو روٹ پہلے اور نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن دوسرے نمبر پر برقرار ہیں۔
نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل تیسرے نمبر موجود ہیں جبکہ ہیری بروک 3 درجے ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر آ گئے ہیں۔
ٹیسٹ بولرز میں ایشون کا پہلا نمبر برقرار
ٹیسٹ بولرز میں بھارت کے روی چندرن ایشون کا پہلا نمبر برقرار ہے۔
پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی 2 درجے تنزلی کے بعد 10 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔
ٹیسٹ آل راؤنڈرز میں بھارت کے رویندرا جڈیجا کا پہلا نمبر برقرار ہے۔
ٹی ٹوئنٹی بیٹرز کی رینکنگ
ٹی ٹوئنٹی بیٹرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کا پہلا نمبر برقرار ہے۔
پاکستان کے بابر اعظم پانچویں اور محمد رضوان چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی بولرز کی رینکنگ
ٹی ٹوئنٹی بولرز میں انگلینڈ کے عادل رشید کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ ویسٹ انڈیز کے عقیل حسین 4 درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے ہیں اور ویسٹ انڈیز کے گودا کیش موتی 10 درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے۔
پاکستان کے شاہین آفریدی دو درجے ترقی کے بعد 13ویں نمبر پر موجود ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز میں آسٹریلیا کے مارکس اسٹوئنس کا پہلا نمبر برقرار ہے۔